واٹس ایپ کا نیا بہترین فیچرجلد دستیابی کیلئے تیار

December 22, 2020 4:47 pm

ویب ڈیسک ::مقبول ترین رابطہ کار ایپ واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرایا جانے والا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو اس نئے فیچر سے ممکنہ طور پر بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر آزمائش کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
اس فیچر میں مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی یعنی اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تب بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا ،واٹس ایپ میں اس فیچر کی آزمائش ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہورہی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ صارفین کو بہت جلد بیک وقت یہ سہولت میسر آسکے گی۔

متعلقہ خبریں