ویب ڈیسک ::پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 6 افسران کی ترقیاں کردی گئیں۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹوئٹ کی۔
ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz , MG Sardar Hassan Azhar Hayat, MG Asif Ghafoor, MG Salman Fayyaz Ghani , MG Sarfraz Ali,MG Muhammad Ali.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020