پی ڈی ایم ارکان عوام کی صحت کا خیال کئے بغیر لاپرواہ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

November 21, 2020 3:05 pm

ویب ڈیسک :: اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عوام کی صحت کا خیال کئے بغیر لاپرواہ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور اپوزیشن جلسہ پر بضد ہے۔ وہ پی ڈی ایم ممبران جو سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے پر تنقید کرتے تھے اب خود لاپرواہ سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں۔

متعلقہ خبریں