کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں، بلاول بھٹو

November 27, 2020 3:09 pm

کراچی : جدت ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے ملتان میں گرفتار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں۔دوسری جانب ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ، دھاندلی کی مذمت میرا الیکشن چُرایا گیا ہے : بلاول بھٹو زرداری پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔قلعہ کہنہ کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کیا گیا ہے ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

 

متعلقہ خبریں