پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری, آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

November 4, 2020 7:11 pm

اسلام آباد :ویب ڈیسک :: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق پاکستان سے کی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فائیو جی فون کال کا حصہ بنے اورتیزترین انٹرنیٹ کے زریعے کی جانے والی فائیو جی کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔ پہلی فائیو جی انٹرنیشنل کال زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے بیجنگ کی گئی، جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چائنہ موبائل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کی

متعلقہ خبریں