صوبوں کی تعلیمی ادارے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی سفارش

November 23, 2020 12:28 pm

ویب ڈیسک ::  صوبوں کی تعلیمی ادارے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی سفارش
صوبوں نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لئے بند کرنے کی سفارش کر دی ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کی جانب سے تجویز دی گئی کہ 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں ۔
تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں