سی سی پی کا آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

November 19, 2020 5:30 pm

ویب ڈیسک ::سی سی پی کا آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کراچی حکام کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آج کراچی میں آل پاکستا ن سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے دفاتر میں سرچ انسپیکشن کر کے متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔
یہ سرچ انسپیکشن سی سی پی کی جانب سے مئی 2020 میں شروع کی گئی ایک انکوائری کے سلسلے میں کیاگیا جس میں سیمنٹ سیکٹر میں مشتبہ کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ سی سی پی کی دو مختلف ٹیموں نے آل پاکستا ن سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن کیا۔
سی سی پی نے سال 2020کے آغاز بالخصوص اپریل 2020کے مہینے کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں یکساں اضافے کی میڈیا خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات شروع کیں۔

متعلقہ خبریں