5ملزمان کی ہلاکت ،ڈیفنس میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

Police Muqabla Defence Karachi
November 27, 2020 3:47 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :ڈیفنس میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا، ایڈووکیٹ علی حسنین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرنے والا پانچواں شخص میرا ڈرائیور ہے ،علی حسنین نے کہا کہ پولیس رات 4بجے میرے گھر آئی اور میرے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئی ، اس وقت میرے گھر میں میری والدہ ، کزن اور ڈرائیور موجود تھا، مجھے صبح اطلاع ملی کے علی عباس کو قتل کردیا گیا ہے، ایڈووکیٹ علی حسنین کے مطابق عباس انتہائی شریف انسان اور 20ہزار کی نوکری پر میرے پاس کام کررہا تھا، عباس کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے ، رینجرز نے واقعہ کی معلومات مجھ سے لے لی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سندھ سے واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ ہے، پولیس پر اعتماد نہیں رینجرز کی قیادت پر اعتماد ہے۔

متعلقہ خبریں