گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پولنگ جاری، مختلف سیاسی جماعتوں کے 21 امیدواران مدمقابل

November 22, 2020 2:08 pm

گلگت: جدت ویب ڈیسک :گلگت بلتستان کے حلقہ 3 میں آج پولنگ جاری ہے، تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سمیت سیاسی جماعتوںکے 21 امیدواران میدان میں اترے ہیں، ووٹرز شام 5 بجے تک ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حلقیمیں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں