کورونا وبا ،سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

Karachi Lockdown
November 24, 2020 12:27 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیمخانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں