کورونا وبا، ایک دن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus in Pakistan
November 7, 2020 12:18 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ملک بھر میں یومیہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 912 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں