کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈائون نافذ

November 22, 2020 1:47 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :کمشنر کراچی کی ہدایت پر کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا۔ سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے کراچی کے اضلاع وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، کورنگی اور ملیر میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔ متاثرہ علاقوں میں 3 سے زائد افراد کا ایک ساتھ گھومنا پھرنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، تمام اضلاع میں رات 10 بجے کاروبار بند کرنا ہوں گے۔ضلع وسطی میں ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈان کے تحت بند ہوں گے جس میں گلبرگ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس 2 ، 3 ، 8 ، 9 ، 10 ، 12 ، 13 ، 14 ، 15 ، 18 اور بلاک 19 میں یہ لاک ڈان ہوگا جس میں عزیز آباد، علی آباد، یاسین آباد، دستگیر، جوہر آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں