پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا برطرفیوں کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

November 23, 2020 2:17 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :اسٹیل مل کی ٹریڈ یونینز اور آفیسر ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ملازمین نے امکانی برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل مل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا، ، پاکستان اسٹیل مل کی انصاف لیبر یونین CBA سمیت 20 سے زائد ٹریڈ یونینز اور آفیسر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں سینکڑوں ملازمین نے وفاقی حکومت کے اسٹیل مل سے متعلق فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے امکانی برطرفیوں کے خلاف ٹان شپ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی روانی معطل کردی دھرنے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کرتے رہے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل ملازمین کی جبری برطرفی چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کے اسٹیل مل کیس میں دئیے گئے ریمارکس کی توہین ہے مل انتظامیہ وفاقی حکومت سے ملی بگھت کر کے ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر رہی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے اسی جناح گیٹ پر ملازمین سے اسٹیل مل کو چلانے اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس وعدے پر عملدرآمد کے بجائے ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین اسلام آباد میں آکر دھرنا دینگے

متعلقہ خبریں