موجودہ حکومت 6 ماہ بھی رہ گئی تو لوگ بھوک سے مارے جائیں گے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah
November 21, 2020 3:01 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے موجودہ حکومت کو کورونا قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ اگر یہ 6 ماہ رہ گے تو لوگ بھوک سے مارے جایں گے۔لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ ملک میں کورونا سے اموات دو فیصد ہیں جبکہ حکومتی کورونا سے سو فیصد۔ ان سب کی شکلیں دیکھ لیں یہ کورونا نظر آتے ہیں، حکومتی کورونا آٹا چینی کھا گیا۔ عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں اگر یہ 6 ماہ رہ گے تو ملک کو کھا جایں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف تحریک اس سے پوچھ کر نہیں چلا رہے ۔ پشاور جلسہ ہر صورت ہو گا ہمیں حکومتی اجازت کی ضرورت نہیں ۔ تحریک کا اگلا مرحلہ کتنا سخت ہوگا اور اس میں کی آپشن استعمال کیے جایں گے یہ پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں