منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار

Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz
November 26, 2020 12:59 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم بارہا طلبی کے باوجود چند ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔ اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ہیں لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں