عمران خان نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے، سراج الحق

Siraj Ul Haq
November 22, 2020 2:04 pm

سوات:جدت ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عممران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اب انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے۔ سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں موت اور عزت سستی ہوگئی ہے، پوری دنیا ہمارا ملک رسوا ہوا ہے، ہمارے دوست ممالک نے ہم سے منہ موڑلیا ہے، سوات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا یہاں سے ملکی تاریخ کی بدترین نقل مکانی ہوئی اور 18لاکھ لوگ یہاں سے نکل گئے تھے لیکن ان قربانیوں کے نتیجے میں انصاف کی حکومت نے بھی بے انصافی کی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اب انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر لوگ میرے خلاف نکل ائے تو میں استعفی دوں گا، آج تو کراچی سے خیبر تک لوگ آپ کی حکومت پر لعنتیں بھیج رہے ہیں ۔ اب عمران اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے استعفی دیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر ہاس کو یونیورسٹی بناں گا، انہوں نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک گھر نہیں بنایا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے 35 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا۔

متعلقہ خبریں