رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم : پی آئی اے کے کتنے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟ #VoluntaryRetirement #Scheme #PIAEmployees #Willbelaidoff

November 25, 2020 3:16 pm

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں7 ہزار افراد کی ضرورت ہے ہمارے پاس14ہزار ملازمین ہیں، 7ہزار کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے ۔تفصلات کے مطابق وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے جن لوگوں کونکال رہاہے ان کومطمئن کریں گے ، ڈی جی سی اے اے کے حوالے سے عدالت کاحکم ہے تعیناتی کردیں گے ۔غلام سرور نے مزیدکہا کہ 82پائلٹس ملوث پائے گئے جس پران کے خلاف ایکشن لیا گیا، جوبھی کیاقومی مفادمیں کیاکچھ بھی غلط نہیں ہوا،وزیرہوابازی غلام سرورمشکوک لائسنس کے حوالے سے وفاقی وزیرہوا بازی کا کہنا تھا کہ فرانزک انکوائری ہوئی،262پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے گئے ، اس حوالے سے کوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی،انہیں سنابھی گیا اور جولوگ درست ثابت ہوئے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے 600امیدواروں نے اپلائی کیا ، 18امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیاوہ بھی مطلوبہ میعارپرپورے نہ اترے ، ماضی میں پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کی گئیں۔رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے میں7ہزارافرادکی ضرورت ہے ہمارے پاس14ہزارملازمین ہیں، 7ہزار کووی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے ۔

متعلقہ خبریں