بختاور کی منگنی پر کورونا ٹیسٹ لازم، جلسوں میں عوام کی پرواہ نہیں ، شہباز گل

Shahbaz Gill
November 21, 2020 3:43 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بختاور کی منگنی پر کورونا ٹیسٹ لازم، ورنہ بلاول ہاس نہیں آنا، خلق خدا کو جلسوں میں بلاتے ہو تو ان کی جانوں کا خیال کیوں نہیں رکھتے، یہ ہے وہ فرعونیت اور ظالمانہ سوچ جو عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر، پیپلزپارٹی نے کراچی میں لاک ڈان کیا، دونوں جماعتوں کا پھر بھی اصرار ہے پشاور جلسہ ضرور ہوگا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔ یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں