بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج بلاول ہائوس میںہوگی

Bakhtawar Bhutto Zardari Engagement
November 27, 2020 1:40 pm

کراچی: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہو گئی ۔منگنی میں کورونا کے باعث بلاول شرکت نہیں کریں گے، اگر ہوا تو بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آصف زرداری بختاور کی منگنی میں شرکت کریں گے ، بختاور بھٹو کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، وہ گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ بختاوربھٹو کی منگنی کی تقریب آج بلاول ہائوس میں ہوگی، لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہائوس میں منگنی کی تقریب سادگی سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے منعقد کی جائے گی۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہائوس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں۔ 25 جنوری 1990 کو پاکستان کے صوبے سندھ ، کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم دختر مشرق ، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی ہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ، قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری، حاکم علی زرداری کی پوتی اورپاکستان قومی اسمبلی کی رکن عذرا فضل پیچوہو اور فریال تالپور کی بھتیجی ہیں۔

متعلقہ خبریں