ایل او سی ، بھارتی فوج کی گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید، 10 افراد زخمی

November 22, 2020 3:18 pm

کوٹلی: جدت ویب ڈیسک :لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گاں ججوٹ بہادر کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی شہید جب کہ 10 افراد زخضمی ہوگئے۔ جام شہادت نوش کرنے والی بچی کی شناخت حورین ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 55 سالہ محمد حنیف ولد محمد حسین ، 65 سال سالہ سرور جان زوجہ محمد حسین عمر، 35 سال کی ساجدہ کوثر زوجہ محمد عرفان عمر ، 50 سالہ خورشید بیگم بیوہ محمور عمر، 35 سالہ زبینہ زوجہ محمد عجائب عمر، 20 سالہ عروج ضاروب دختر محمد ضاروب،22 سالہ ثمن دختر عجائب عمر، 10 سال کی اریج صدیق دختر محمد صدیق، 9 سال کا مبین ولد حمید عمر اور 5 سالہ شنگور دختر محمد عرفان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں