اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں سے کچھ نہیں ہونا، وزیراعظم

November 26, 2020 1:09 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے اور جلسوں سے کچھ نہیں ہونا۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں اب کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہیلتھ اسٹاف پر پریشربڑھ رہاہے، یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ گئی ہیں، احتیاط نہ کی تو پاکستان کے معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فیکٹریاں، روزگار بند نہیں کریں گے اور دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرِیں گے، کیونکہ کورونا سے بچاتے بچاتے لوگوں کو بھوک سے نہیں ماریں گے۔

متعلقہ خبریں