سیاسی مقاصد کیلئےناٹک رچانے والے کیا بھول گئے جب بےنظیر کی نازیباتصاویر ہیلی کاپٹرسےپھینکیں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

October 22, 2020 4:42 pm

ویب ڈیسک ::اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بنارسی ٹھگوں کےروپ نےچادرچاردیواری کی بات کی، کیاچادرچاردیواری صرف مریم نواز کی ہے، کیاوہ وقت بھول گئےہیں جب ن لیگ نےشہید بے نظیر بھٹو کی نازیباتصاویرہیلی کاپٹرسےپھینکیں، ماڈل ٹاؤن میں نہتی حاملہ خواتین کےمنہ پرگولیاں ماری گئیں کیا، اس وقت چادرچاردیواری کاتقدس پامال نہیں ہوا۔
انہوں نےاپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف سیاسی مقاصد کیلئےناٹک رچا رہےہیں، خاقان صاحب! آپ 1999 بھول گئے، ایل این جی کوبھول گئے۔ آپ چین آف کمانڈ کی بات کرتےہیں، خاقان صاحب آپ توسب سے بڑےخلاف ورزی کرنیوالےتھے۔ آپ چاہتےہیں کہ افراتفری اور غیریقینی کی صورتحال ہو، ملک کے حالات بہتر نہ ہوں لیکن خدا تعالی کے فضل و کرم سے کورونا کے باوجود ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے سندھ پولیس احکامات کہاں سے لیتی ہے، سندھ حکومت نےسب سے پہلے واقعے کی انکوائری کا اعلان کیا۔ کراچی واقعے میں ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا، قابل ضمانت کیس میں گرفتاری کی سمجھ نہیں آتی، سندھ پولیس نےاپنے ٹویٹ میں گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا، محمد زبیر ایک پیٹرن جھوٹا ثابت ہو چکا ہے

متعلقہ خبریں