مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم

October 12, 2020 11:42 am

ویب ڈیسک :ـکراچی علماء کمیٹی نے حکومت اور اداروں کو مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے ليے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے ديا۔
شاہ فيصل کالونی کراچی میں ہفتے کے روز ميں جامعہ فاروقيہ کے سربراہ کے بعد اتوار کی رات علماء کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں علماء کمیٹی نے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کے ليے 48 گھنٹے کا الٹی ميٹم دے ديا۔
علماء کمیٹی کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت ردعمل ظاہر کيا جائے گا۔ پہيہ جام ہڑتال، ملک بھر ميں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے جائيں گے۔
علما کميٹی نے مولانا عادل کے قتل کو ملکی سالميت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولاناعادل نے فرقہ وارانہ کشیدگی کی کمی کے لیے کردار ادا کیا۔
کمیٹی نے اہم اور فعال شخصیت کو سیکیورٹی نہ دینے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کيا کہ مقتول کے ادارے اور دیگر تمام اہم علماء کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔
ہفتہ 10 اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی کے علاقے شمع شاپنگ سینٹر کے قریب دارالعلوم کرچی کے استاد مولانا عادل خان کو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں