چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق عہدے سے دستبردار بابر اعظم ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار

October 14, 2020 3:36 pm

لاہور : ویب ڈیسک ::پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ایک عہدہ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انھوں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑدیا ہے۔ ان پر ایک عہدہ چھوڑنے کےلیے کئی ماہ سے دباؤ تھا۔
مصباح الحق کو پچھلے برس ستمبر میں قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار یہ فیصلہ کیا تھا کہ مصباح الحق کو دو عہدے دئیے گئے تھے۔ دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان نئے چیف سلیکٹر کریں گے۔
چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی اب تک کی بڑی خبر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بھی 2020کے ورلڈ کپ کیلئے انہیں برقرار رکھا گیا تھا۔
ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ برس بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021میں بھی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی بابراعظم کو2020ورلڈ کپ تک کپتان بنایا گیا تھا۔
خیال رہےکہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں پیر کو بابر اعظم نے ناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

متعلقہ خبریں