کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

October 12, 2020 10:49 am

کراچی  ویب ڈیسک  ::محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں متاثر رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان اور یہ 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت مقررہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔ ہیٹ ویو کا دورانیہ 1 ہفتے تک چلے گا۔ ہیٹ ویو میں زیادہ شدت دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گی۔ادارے کے مطابق متعلقہ اٹھارٹیز کے حکام کو ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کی ہدایت کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری سر کو ڈھانپ کر رکھیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں، پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور بار بار پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سکے، جب کہ بچوں کو اس دوران گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلنے دیں۔

متعلقہ خبریں