آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے

October 22, 2020 12:34 am

 

راولپنڈی :ویب ڈیسک  ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض جذبے سے ادا کریں اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجورہ نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اوراپنا فرض جذبے سے ادا کریں جب کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے

متعلقہ خبریں