مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ کاعمل جاری رکھنا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

October 15, 2020 10:16 pm

راولپنڈی: ویب ڈیسک:: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ کاعمل جاری رکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپورکینٹ کا دورہ کیا،بہاولپورپہنچنے پر آرمی چیف کا جنرل کورلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اورانتظامی امور پربریفنگ دی گئی،دورہ بہاولپور کے موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کی اسنائپرز ٹریننگ بھی دیکھی،جوانوں نے1500میٹرتک اسنائپر سے کامیاب ہدف بنانے کا مظاہرہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انتہائی دور تک ہدف کو کامیابی سےنشانہ بنانے کےعمل کو سراہا، آرمی چیف نے بہاولپورگیریژن میں سولجرکلب کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ ہرجوان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرتی ہے،مستقبل کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےٹریننگ کاعمل جاری رکھناچاہیے۔

متعلقہ خبریں