سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

October 22, 2020 12:34 pm

کوئٹہ: ویب ڈیسک ::سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فورسز کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اور ژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا۔دھماکا خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم برآمد کیے گئے۔
آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا۔ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پر حال ہی میں افغانستان سے لایا گیا۔امن دشمنوں کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے لئے ممکنہ طور پر یہ بارودی مواد حال ہی میں غدوانا کے علاقے کے ذریعے افغانستان سے لایا گیا، جسے ژوب اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں