کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں، فواد چوہدری

October 18, 2020 1:07 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، جس میں بیںظیر بھٹو شہید کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کے خودکش حملے میں 180 لوگ شہید اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاں سے محروم ہوئے، اس دہشت گردی کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی، آج اسی جگہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور اس کی قیادت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دوست کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں