کراچی میں مشکوک پولیس مقابلے میں شہری ہلاک، 6 اہلکار گرفتار

1 Killed in Karachi by Police
October 7, 2020 1:32 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک : کورنگی صنعتی ایریا میں مشکوک پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقابلے میں ملوث 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ صنعتی ایریا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کے پی ایس او نے اطلاع دی ہے کہ مہران ٹان جناح میڈیکل کے عقب میں ندی کے قریب ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو 6 سے 7 ڈاکوں کا پولیس سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطااللہ ولد شریف کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ خضر ولد قادر بخش اور 23 سالہ یاسر ولد ممتاز شامل ہیں۔ابتدائی طور پر پولیس ہلاک و زخمیوں کو جرائم پیشہ قرار دے رہی تھی تاہم جب جناح اسپتال میں مقتول عطااللہ کے بھائی ثنااللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد ہم نے خود مدد گار 15 پولیس کو کال کی اور ان کے انتظار میں کھڑے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جبکہ ڈاکوں کو تو فرار ہوئے 10 منٹ گزر چکے تھے جس کے نتیجے میں میرا بھائی جان سے چلا گیا جبکہ میرا بھانجہ اور کاریگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں