نیب زدگان ندامت کے بجائے اورنج ٹرین کا جشن منارہے ہیں، شبلی فراز

October 25, 2020 3:26 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ والے پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کی جانب سے اپنے طور پر اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔(ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے۔ پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہاہے۔

متعلقہ خبریں