قائد آباد سے لاپتا کمسن بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

Child Kidnapping in Karachi
October 5, 2020 2:17 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :قائد آباد پولیس نے گلشن بونیر میں آپریشن کے دوران باپ بیٹے کو گرفتار کرکے چار روز سے لاپتا 5 سالہ کم سن بچی کو بازیاب کرالیا۔ قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی تھی۔ اتوار کے روز پولیس نے گلشن بونیر کا سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاش لی اس دوران ایک گھر سے زینب کو بازیاب کرکے محمد رضا اور اس کے بیٹے محمد طاہر کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں