سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

October 18, 2020 1:12 pm

سوات:جدت ویب ڈیسک : زلزلے کے جھٹکے مینگورہ شہر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ خبریں