اپوزیشن کے کھیل سے حکومت نہیں، نظام رخصت ہو سکتا ہے، شاہ محمودقریشی

October 18, 2020 3:29 pm

ملتان:جدت ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آپ اپنے مقاصد کیلئے قومی اداروں اور کو جمہوریت نقصان نہ پہنچائے، یہ جو کھیل کھیل رہی ہے اس سے نظام تو رخصت ہوسکتا ہے مگر ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دعوں کا شیرازہ بکھرگیا،عوام نے پی ڈی ایم جلسے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری ہے، سڑکوں پر آکر اور جلسوں سے حکومت کو رخصت کرنا ماضی کی روایت ہے،عوام اپوزیشن کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے، آپ اپنے مقاصد کیلئے نہ قومی اداروں کو نقصان پہنچائیں نہ جمہوریت کو، آپ جو کھیل کھیل رہے ہیں اس سے نظام کو تو رخصت کرسکتے ہیں، حکومت کو نہیں مگر آپ کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں آئے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتا ہے تاہم سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا، سی پیک کے فیز 2 کا آغاز اور معاہدہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو مہنگائی کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتے جب کہ اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کرسکیں، مسائل حل کرنے کے لیے اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملا تھا۔

متعلقہ خبریں