کوئی بھی خطرہ متحدقوم کےعزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، آرمی چیف

September 16, 2020 11:11 am

ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین فرض کی ادائیگی کےدوران مادروطن کیلئے قربان ہوئے، کوئی بھی خطرہ متحدقوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لیفٹیننٹ ناصرحسین شہید کے گھر پہنچے اورشہید کی روح کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ کی
آرمی چیف نےشہیدکی بہادری کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین فرض کی ادائیگی کےدوران مادروطن کیلئےقربان ہوئے، کوئی بھی خطرہ متحدقوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا۔
3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے تھے
شہید لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں