کراچی میں ایک اوررہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی

September 13, 2020 1:54 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبیہونے کی اطلاع ہے۔ لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ورکرز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش اور 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی ہیں جب کہ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں چار روز کے اندر یہ رہائشی عمارت گرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں