کراچی:ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی،4 افراد جاں بحق

September 12, 2020 11:03 am

کراچی: شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دادی، پوتی، بیٹا اوربہو شامل ہیں عمارت میں آگ لگنے کےدوران ایک بیٹے نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگادی، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، دھویں کے باعث مزید 3 افراد بھی متاثرہوئے،عمارت میں آتشزدگی کے باعث پہلی اور دوسری منزل پر موجود گھروں جبکہ میزنائن پر موجود کُشن کے کارخانے، گراؤنڈ فلور پر دودھ اور ٹیلر کی دکانوں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا.
فائر بریگیڈ اور کے پی ٹی کی تین فائر ٹینڈز نے تقریبا ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ہجرت کالونی میں 3 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق خاندان عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق اب بھی کئی لوگوں کے عمارت میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، تنگ گلیوں اور رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکین نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ آدھےگھنٹے تاخیر سے پہنچی۔
یاد رہے کہ رواں سال 21 مارچ کو کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Four killed in Karachi building fire - Pakistan - Dunya News

Hijrat Colony building fire leaves four of a family burned to death

متعلقہ خبریں