امریکی ریٹنگ ایجنسی وزیراعظم عمران خان کے شاندار اقدامات کی معترف

August 22, 2020 12:42 pm

واشنگٹن:ویب ڈیسک ::موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا۔۔۔موڈیز اور فچ کے بعد ایس اینڈ پی نامی امریکی رینٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستانی معیشت کی صورت حال کو بہتر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں استحکام وبہتری کی تصدیق کر دی۔
امریکی ریٹنگ ایجنسی نے اعلامیے میں خود مختار ریٹنگز اور طویل وقلیل المدتی خود مختار ریٹنگز کو ’بی‘ قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
ایس اینڈ پی کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر دباؤ آیا،وبا سے قبل حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی اقدامات کیے، کرونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔
امریکی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں اصلاحات کا سلسلہ بھی بحال ہو جائےگا،توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں سال تک پوری ہو سکتی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی اقتصادی،مالی ادائیگیوں میں توازن سے مزید بہتری متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے موڈیزکی طرح فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دیا تھا، پاکستان نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں