سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

Asim Saleem Bajwa
August 21, 2020 12:57 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا جی اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک اور ٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

متعلقہ خبریں