بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ،بھارتی ایجنسی’’را‘‘کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام

August 12, 2020 6:22 pm

کراچی :ویب ڈیسک :: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ۔ بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، کراچی میں ہونے والے کریکر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر سیریل کریکر حملے کئےگئے، تمام کریکرز حملوں میں آرجی ڈی ون مواد استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےشواہد ہیں، لوکل دہشتگرد نیٹ ورک نے حملوں میں معاونت کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے میں 12افراد کو زیرحراست لے لیا گیا ہے ، زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے،اطراف کےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں، جائے وقوع سےقریب 2 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

اس سے قبل بی ڈی ایس نےجشن آزادی اسٹال پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نےاسٹال پرحملےمیں روسی ساختہ آرجی ڈی ون کا استعمال کیا، جائےدھماکاسےبم کالیور،سیفٹی پن،دستی بم کےٹکڑےملے۔ بی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برآمد دستی بم کےشواہد کوسیل کرکے لیبارٹری بھیج دیاہے، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بھی ایسےہی بم سےدھماکا کیا گیاتھا۔ خیال رہے گلشن حدید،حب چوکی،منزل پمپ ، گلستان جوہر،لیاقت آباد،گھوٹکی،لاڑکانہ میں کریکرحملے کئے گئے، گلشن حدید میں کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جماعت اسلامی ریلی میں دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق، 30سےزائدزخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں