میں نے ساری کشتیاں جلادیں اب پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا، وزیراعظم

Pm Imran Khan
August 8, 2020 1:59 pm

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اب پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا کیوں کہ میں نے ساری کشتیاں جلادی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2004 سے کوشش کررہے تھے کہ یہ پراجیکٹ شروع ہولیکن نہیں شروع ہوسکا، اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا پراجیکٹ ہوگا جہاں یہ نیا شہر بننے جارہا ہے، اس پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے بڑے مواقعے دیئے جائیں گے، چاہتے کہ پاکستان میں جوپیسہ پڑا ہوا ہے وہ اس پراجیکٹ میں استعمال ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پراجیکٹ 50ہزار ارب روپے کا ہے، میں اس پراجیکٹ کی کارکردگی خود دیکھوں گا، لاہور کو بچانے کیلئے راوی پراجیکٹ بہت ضروری ہے، اگر یہ پراجیکٹ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسال بہت مشکل سے گزارے ہیں، این آر او والے ہر جگہ اکٹھے ہوجاتے تھے، این آر او دو تو مسئلہ کشمیر پر ساتھ دیں گے، کہا جاتا تھا کہ این آر او دو تو ایف اے ٹی ایف کا بل پاس کریں گے۔اس سے قبل صوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا رہا۔ معیشت قرضوں کے بوجھ تلیدبی رہی، جس کی وجہ سے تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مطلوبہ وسائل کی کمی درپیش رہی، کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے، اسی وجہ سے ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔

متعلقہ خبریں