پاک فوج نے کراچی میں بڑے پیمانے پر امدادی آپریشن

Pakistan Army Karachi Relief Operation in Rain
August 8, 2020 1:56 pm

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان آرمی نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئی، پاک فوج کی امدادیں ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیواٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری مزید ریسکیو ٹیمیں پہلے سے مستعد ہے۔

متعلقہ خبریں