کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا، ترجمان سندھ حکومت

Murtaza Wahab
August 8, 2020 1:46 pm

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے تحت نالوں کی صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے تاہم یہ کام اب مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔ اپنے بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بروقت اقدامات سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کا کام جلد اور درست سمت میں ہوا حالیہ موسلا دھار بارشوں کے دوران بلدیاتی عملے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ کابینہ ارکان اور بلدیاتی عملہ دن رات سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں موجود رہے ہمارا ہدف تمام نالوں کی مکمل صفائی ہے تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بارشوں کے بعد نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا اعلان وزیراعلی سندھ کا احسن اقدام ہے اس سے کراچی کے شہریوں کو مستقل بنیادوں پر مشکلات سے نجات حاصل ہوگی اور بارشوں کے دوران نالے اوور فلو نہیں ہوں گے، سندھ حکومت کراچی کے باسیوں کی تمام مشکلات دور کرے گی۔

متعلقہ خبریں