کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک زخمی

August 7, 2020 2:52 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک : آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ٹیکنو سٹی کے نزدیک میھٹادر تھانے کی مددگار 15 پولیس موبائل نے فائرنگ کردی۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم عمر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 48 سال ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث اہلکار عمران ، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کی۔

متعلقہ خبریں