راولپنڈی میں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید

Rawalpindi Firing ANF Constable Shaheed
August 7, 2020 2:16 pm

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک : بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔اے این ایف کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے، اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں