تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں احتجاج

August 7, 2020 2:13 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف صوبائی وزرا سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحفظ بنیاد اسلام بل کا معاملہ زیر بحث آیا تو حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں نے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر بھی بل کے خلاف احتجاجا کھڑے ہوئے۔ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے بل پر شدید اعتراضات اٹھائے۔ ن لیگ کے پیر اشرف رسول نے کہا کہ بل کو شہزاد اکبر کے کہنے پر اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں