سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے ماتحت افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس

August 7, 2020 1:45 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز (قانون) کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔

متعلقہ خبریں