ہیروشیما۔ ناگاساکی کے بعدبڑی تباہی ،بیروت دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد135 تک جا پہنچی، 5ہزار افراد زخمی

August 6, 2020 2:15 pm

جدت ویب ڈیسک :: ہیروشیما۔ ناگاساکی کے بعد بڑی تباہی۔بیروت دھماکا  ہلاکتوں کی تعداد135 تک جا پہنچی
بیروت  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ شام ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 135 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں، دھماکوں کی تحقیقات پانچ روز میں مکمل کر لی جائیں گی۔
لبنانی حکومت نے سال 2014ء سے اب تک بندرگاہ میں سامان ذخیرہ کرنے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کرنے والے اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج بندرگاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت تک گھروں میں بند رکھے گی جب تک دھماکوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں‌ ہو جاتی۔
لبنان کی خاتون وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے بتایا کہ سپریم ملٹری اتھارٹی سے کہا گیا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکہ خیز مواد بالخصوص المونیم نائیٹریٹ ذخیرہ کرنے والے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو گھروں میں نطر بند کیا جائے۔
لبنانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ میں‌ ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات پانچ روز میں مکمل کر لی جائیں گی۔ اس واقعے میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Survivors of Beirut explosion on where they were and the ...
See the results of the devastating Beirut explosion from space ...
Lebanon gov't declares emergency in Beirut after deadly explosion ...

متعلقہ خبریں