لڑکی کی لڑکی سے شادی، کیا اس ملک کو امریکا بنانا چاہتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ

August 5, 2020 2:32 pm

راولپنڈی: جدت ویب ڈیسک :عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دلہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آج بھی مبینہ دلہا علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹان لاہورکو دلہا کو 7 اگست کو گرفتار کرکے ہر صورت عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں