عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کا فوری نوٹس لے، اسپیکر قومی اسمبلی

August 5, 2020 1:20 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف مسلسل غیر قانونی کارروائیوں اور جرائم پر جوابدہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر نے دنیا بھر کے ایک سو اٹھاسی پارلیمانوں کے سپیکرز اور پریذائیڈنگ افسران کے نام خط میں ایک بار پھر دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازع کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ پانچ اگست 2020 کا دن بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منایا جائے گا۔ان بھارتی اقدامات کا مقصد کشمیری عوام کو اختیارات اور استصواب رائے سے محروم کرنے کیلئے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں